اسلام آباد، تھانہ بارہ کہو میں کے علاقے میں زمین پر قبضہ کی کوشش اور فائرنگسے متعدد افراد کو زخمی کے واقعات کے الگ الگ مقدمات درج

جمعرات 17 مئی 2018 21:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) زمین پر قبضہ کی کوشش ، فائرنگ کر کے متعدد افراد کو زخمی کرنے کے حوالے سے پیش آنیوالے دو واقعات کی بابت تھانہ بارہ کہو میں الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

پھلگراں کے نعمان منظور نے بارہ کہو پولیس کو بتایا کہ ارشد دیگر دس مسلح افراد کے ہمراہ آیا ، زمین کے تنازعہ پر میرے دوستوں انصر، آصف و دیگر کو جان سے مارنے کی خاطر فائرنگ کر کے زخمی کیا۔ ارشد محمود نے بارہ کہو پولیس کو بتایا کہ محمود دیگر نامعلوم کے ہمراہ مسلح ہو کر آیا، زمین کے تنازعہ پر میرے ساتھیوں قیصر، فیصل و دیگر کو مارا پیٹا ، زخمی کرنے کے بعد جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ پولیس نے دونوں واقعات کے حوالے سے مقدمات درج کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :