اسلام آباد،دو لڑکیوں کی بازیابی کی خاطر جانے والے عدالتی بیلفکو مزاحمت سامنا، تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج

جمعرات مئی 21:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) دو لڑکیوں کی بازیابی کی خاطر جانے والے عدالتی بیلف اور اس کی ٹیم کیساتھ مزاحمت کرنیوالے کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

اویز خان نے بارہ کہو پولیس کو تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں عدالتی حکم پر بطور بیلف ڈیوٹی کرتے ہوئے اپنی ٹیم اور پولیس کی معیت میں دو لڑکیوں کی بازیابی کیلئے اٹھال پہنچا تو سائیں نے کار سرکار میں مزاحمت کرتے ہوئے دھمکیاں دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ن

متعلقہ عنوان :