اسلام آباد،شہری سے نقدی چھیننے ، موٹر سائیکل چوری ، پرائیویٹ کمپنی کے ملازم کی جانب سے خرد برد کے حوالے سے پیش آنیوالے تین واقعات کی بابت متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج

جمعرات 17 مئی 2018 21:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) شہری سے نقدی چھیننے ، موٹر سائیکل چوری ، پرائیویٹ کمپنی کے ملازم کی جانب سے خرد برد کے حوالے سے پیش آنیوالے تین واقعات کی بابت متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

عبد اللہ نے کھنہ پولیس کو بتایا کہ دو نامعلوم مسلح افراد نے مجھ سے نقدی چھینی اور فرار ہو گئے۔ عمیر عابد نے کراچی کمپنی پولیس کو بتایا کہ جی نائن فور سے میری موٹر سائیکل ایس پی 419ماڈل 2010ء چوری ہوئی۔ اسلم طارق نے گولڑہ پولیس کو بتایا کہ محمد اسلم پرائیویٹ کمپنی میں ملازم ہے اس نے کمپنی کی رقم چھ لاکھ بیس ہزار روپے خرد برد کی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ عنوان :