کوئٹہ، کلی الماس میں دہشت گردوں کیساتھ فائرنگ میں زخمی ہونیوالا پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

جمعرات 17 مئی 2018 22:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) کوئٹہ کے علاقے کلی الماس میں گزشتہ شب دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونیوالا پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ،شہید اہلکار کی نماز جنازہ کوئٹہ میں ادا کردی گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ کلی الماس میں دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونیوالا اے ٹی ایف پولیس اہلکار سید ثناء اللہ جمعرات کو سی ایم ایچ کوئٹہ میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ،شہید اہلکار کی نماز جنازہ پولیس لائن کوئٹہ میں ادا کردی گئی جس میں آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری ،ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ ،وزیراعلی کے مشیر برائے اطلاعات بلال خان کاکڑ سمیت اعلی سول وعسکری حکام نے شرکت ،نماز جنازہ کے بعد شہید اہلکار کی میت کو گارڈا ٓف آنر پیش کیاگیا جس کے بعد اسکا جسد خاکی قومی پرچم میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔