مصطفی کمال کا شہید کرنل عابد کی شہادت پر اظہار تعزیت

جمعرات مئی 22:13

مصطفی کمال کا شہید کرنل عابد کی شہادت پر اظہار تعزیت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے کرنل سہیل عابد کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام پاکستانی بطور قوم بزدل دشمن کے خلاف سینہ سپر اور متحد ہیں اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی لازوال قربانیاں ہیں جس کو پوری قوم سراہتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم کرنل سہیل عابد شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہید کرنل سہیل کے اہلخانہ کے ساتھ دلی تعزیت اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔