سجاول میں ماہ صیام کی آمد کے ساتھ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ

سرکاری طورپر تاجروں کی مرضی کی ریٹ لسٹ جاری ہونے کے باوجود ان پر عمل نہ ہوسکاہے اور من مانی قیمتیں وصول کی جارہی ہیں

جمعرات مئی 22:13

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) سجاول میں ماہ صیام کی آمد کے ساتھ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ سبزی ، فروٹ اور دیگراشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیاگیا جبکہ گذشتہ روز سرکاری طورپر تاجروں کی مرضی کی ریٹ لسٹ جاری ہونے کے باوجود ان پر عمل نہ ہوسکاہے اور من مانی قیمتیں وصول کی جارہی ہیں۔ علاوہ ازیں پہلے روزے پر گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیااور پارہ 44ڈگری تک پہنچ گیا۔

گرمی میں بجلی کی بندش سے بھی روزے داروں کو پریشانی کا سامنارہا۔ گرمی کی وجہ سے افطاری کے لئے مشروبات اور برف کی خریداری میں تیزی آنے پر منافع خوروں نے قیمت میں اضافہ کردیا۔ ادھر سرکاری طورپر قیمتوں پر کنٹرول کے بجائے انتظامیہ نے تاجروں کی مرضی کی لسٹیں جاری کردیں ہیں ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مرغی کی قیمتوں میں بھی کمی نہ ہوسکی ہے۔ علاقے میں سینکڑوں مرغی فارموں سے لاکھوں مرغیاں روزانہ کراچی روانہ کی جارہی ہیں۔

مرغی فارموں سے قریبی شہروں میں لاکربیچی جانے والی مرغی بھی 100 تک اضافی منافع میں بیچی جارہی ہے۔مرغی گوشت کی قیمت فی کلو 320 روپے لگائی گئی ہے۔ بیسن دال تیل اور چینی کی قیمت بھی زیادہ وصول کرنے کا سلسلہ شروع ہے ۔ ماہ صیام میں مصنوعی گرانی میں تاجروں کے ساتھ سرکاری عملہ بھی شریک ہے ۔

متعلقہ عنوان :