نواز شریف کا اپنے بیان پر اصرار ملک سے کھلی غداری کے زمرہ میں آتا ہے، صاحبزادہ زبیر

جمعرات 17 مئی 2018 22:14

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) جمعیت علماء پاکستان(نورانی) وملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کی طرف سے نواز شریف کے بیان کو غلط گمراہ کن اور قابل مذمت قرار دینے کے باوجود نواز شریف کا اپنے بیان پر اصرار ملک سے کھلی غداری کے زمرہ میں آتا ہے، ملک بھر کی تمام مذہبی اور سیاسی جماعتیں اور تمام محب وطن شخصیات نوازشریف کے بیان کی مذمت کررہی ہیںصوبائی اسمبلیوں میں اس کے خلاف قرار دادیں منظور ہورہی ہیں اور اس بیان کو ملکی سلامتی اور خود مختاری پر کاری ضرب قرار دیا جارہا ہے، ایک بیان میں نظام مصطفی محاذ کے صدر صاحبزادہ محمد زبیر نے کہا کہ خود مسلم لیگ کے اہم رہنماء چوہدری نثار نوازشریف کے بیان کو غصہ اور تصادم سے تعبیر کر کے پارٹی کیلئے انتہائی تشویشناک صورتحال قرار دے رہے ہیں لیکن متحدہ مجلس عمل اس بیان کو سنجیدگی کے ساتھ لینے کا مشورہ دے کر ملک سے وفاداری کے بجائے نواز شریف سے اپنی وفاداری نبھا رہی ہے اورایم ایم اے کے اس بیان سے جے یو پی کے اس موقف کی تصدیق ہوگئی ہے کہ متحدہ مجلس عمل نواز شریف کی بی ٹیم ہے جس میں مسلم لیگ کی حلیف جماعتیں اکھٹی ہو کر نواز شریف کی حمایت کریں گی اور ان کے ایجنڈے کو پائیہ تکمیل تک پہنچائیں گی۔