کرنل سہیل عابد کی شہادت پر پوری قوم کو فخر ہے،سردار یار محمد رند

جمعرات مئی 22:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ کرنل سہیل عابد کی شہادت پر پوری قوم کو فخر ہے کرنل سہیل عابد نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور ملک کو ایک بڑے جانی نقصان سے بچایا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف واقعے میں زخمی ہونے والے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جن کی وجہ سے صوبے بہت بڑی تباہی سے محفوظ رہا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے گزشتہ روز صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کیا ان کا مزید کہنا تھا جس طرح کرنل سہیل عابد نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے بلوچستان کو بڑے نقصان سے بچایا کرنل سہیل عابد کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی انہوں نے مطالبہ کیا کہ کرنل سہیل عابد کو اعلی ترین ایوارڈ سے نوازا جائے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یقین ھے کہ انہوں نے جن مقاصد کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ دیا یہ قربانی پاکستان کے مستقبل اور پرامن پاکستان کی بنیاد بنے گی انہوں نے کہا کہ کرنل سہیل نے اپنے وقت میں بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ جس محبت اور اخلاص کا مظاہرہ کیا اسے بلوچستان کے لوگ لمبے عرصے تک یاد رکھیں گے آج بلوچستان ایک اچھے افسر اور بہترین دوست سے محروم ہوگیا کہ پاکستان تحریک انصاف کرپٹ جماعتوں اور کرپٹ مافیا کے خلاف آواز اٹھاتی رہے گی پاکستان تحریک انصاف اس وقت ملک کی مقبول ترین جماعت ہے پورے بلوچستان سے اچھی شخصیات کے حامل افراد کو الیکشن میں اتارے گے الیکشن کمپین کی خود نگرانی کرونگا اور پورے بلوچستان سے بہتر نتائج دے گے نواز شریف اور مریم بی بی ملکی اداروں پر تنقید کی بجائے بتائیں کہ 300 ارب روپے کہاں سے ان کے پاس آئیں نواز شریف اب ماضی کا حصہ ھیں