کندھکوٹ میں گائوں موسیٰ ڈومکی میں برڑو برادری کے 15گھروں میں آگ لگنے سے 2 بچے اور 20 سے زائد مویشی جل گئے

جمعرات 17 مئی 2018 22:16

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) کندھ کوٹ کے علائقہ بخشاپورکے گائوں محمد موسیٰ ڈومکی میں بجلی کی شارٹ سرکٹ کے باعث برڑوبرادری کے پندرہ گھروں کو آگ لگ گئی معذورنوجوان کے دوبچے زندہ جل کرخاکسترہوگئے۔ چچازاد جھلس کرزخمی ہوگیا۔20سے زائد مویشی بھی زندہ جل گئے ۔پون گھنٹے بعد امدادی کاروائیاں شروع ہوسکیں۔ سوختہ بچوں کی لاشوں ساتھ ماں بلک بلک کربیہوش ہوگئی۔

تحصیلدارکشموراعجاز علی برڑو ،ضلعی زکوٰة وعشرکمیٹی کے چیئرمین آغاشمس الدین خان پٹھان ،معروف سماجی رہنماآغاکلیم اللہ خان خلجی پٹھان پہنچے راشن ، مالی امداد فراہم کی متاثرین رحمت اللہ ،آزاد،سانول،عبیداللہ،جلال،برکت،الہٰی بخش، مرید، رحمدل، محمود، منٹھار، سلیم، سہراب برڑو،محمدحسن،محمدموسیٰ ڈومکی نے بتایاکے آگ کے باعث 20 سے زائد مویشی بھینسیں بھیڑبکریاں ،اناج طلائی زیورات پانچ بچیوں کا جہیز،برقی آلات سمیت گھریلواشیاء جل کرخاکسترہوگئیں جبکہ معذور اپاہج سلیم برڑو کے دوبچے پانچ سالہ علی ،07سالہ بشریٰ زندہ جل گئیں جبکہ انکاچچازاد بھائی 04سالہ پرویز ولد اختیارجھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ زکوٰة کی جانب سے راشن اورنقدی بھی دی گئی مزید مددفراہم کرنے کا وعدہ بھی کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :