کندھ کوٹ میں خسرہ کی وباپرقابونہ پایاجاسکا،مزید 3مائوں کی گودیں اجڑگئیں، سینکڑوں بچے خسرہ کی وباکی زد میں آگئے

جمعرات 17 مئی 2018 22:16

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء)کندھ کوٹ میں خسرہ کی وباپرقابونہ پایاجاسکا۔ مزید 3مائوں کی گودیں اجڑگئیں۔ سینکڑوں بچے خسرہ کی وباکی زد میں آگئے۔ متعدد بچے بھی مبتلا ہیں۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں تاحال نہ پہنچ سکیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گائوں وزیرخان بجارانی میں خسرہ کی وباکے باعث 2سالہ مریم ،چارسالہ سنیل مارواڑی جبکہ کرمپورشہر کے گائوں امام علی ولد محمدحیات میرانی خسرہ کی وباکی زد میں آکرجاں بحق ہوگیا۔ ضلع بھر میں خسرہ کی وباکے باعث رواں تین ماہ میں 68سے زائد بچے جان کی بازی ہارگئے محکمہ صحت کی ٹیمیں خواب خرگوش میں پڑی ہیں ۔