کندھ کوٹ میں 3مختلف روڈ حادثات میں 11افراد زخمی ہوگئے

جمعرات 17 مئی 2018 22:16

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) کندھ کوٹ میں 3مختلف روڈ حادثات میں 11افراد زخمی ہوگئے۔ قومی شاہراہ ڈیڑہ موڑ پر دوموٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں اللہ ڈتو اور 5سالہ نادرسولنگی شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

قومی شاہراہ ملیرکے مقام پر ٹریکٹراور کارمیں تصاد م کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے جن میں لیاقت ،نظیر،عبداللہ شامل ہیں۔ تیسرے واقعہ میں قومی شاہراہ غوثپورکے مقام پر تیزرفتارٹرالراورکوچ میں تصادم کے نتیجے میں 6افراد زخمی ہوگئے جن میں لیاقت علی،قدرت اللہ ،رمیزودیگرشامل ہیں جو کراچی سے آزاد کشمیر جارہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :