ہم سب ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کے بیانیہ کے داعی اور علمبردار ہیں، مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے‘ خواجہ سعد رفیق

جمعرات مئی 22:51

ہم سب ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کے بیانیہ کے داعی اور علمبردار ہیں، مسلم لیگ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم سب ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کے بیانیہ کے داعی اور علمبردار ہیں، مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ڈاکٹر آصف کرمانی قریبی عزیز اور نہایت قابل احترام ہیں، انکے ساتھ کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی، اس حوالہ سے میڈیا پر آنے والی خبر حقائق کے منافی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) میں اختلاف ِ رائے شائستگی سے کیا جاتا ہے، جماعت کی حکمت عملی پر مشاورت اور بحث ایک مستقل سیاسی جمہوری عمل ہے، جماعت میں مشاورت پر کبھی پابندی نہیں لگائی گئی۔