فائرنگ سے ہلاک دہشتگرد افغانی لگتے ہیں

کوئٹہ حملہ کلی الماس میں ہونے والی کاروائی کا رد عمل معلوم ہوتا ہے، آئی ایس پی آر

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 17 مئی 2018 23:32

فائرنگ سے ہلاک دہشتگرد افغانی لگتے ہیں
کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 17مئی 2018ء ) :آئی ایس پی آر نے فائرنگ سے ہلاک دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہونے کا شبہ ظاہر کر دیا،آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق تمام ہلاک شدہ دہشتگرد شکل سے افغانی لگتے ہیں ۔ کوئٹہ حملہ کلی الماس میں ہونے والی کاروائی کا رد عمل معلوم ہوتا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے فائرنگ سے ہلاک دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہونے کا شبہ ظاہر کر دی۔

آئی ایس پی آر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کوئٹہ حملے کی تفصیلات جاری کر دیں۔ایف سی مدد گارسینٹر پرحملہ کرنیوالےپانچوں دہشتگردوں کو مار دیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علاقے میں کلئیر نس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام دہشتگردوں کی لاشیں قبضے میں لے لی گئی ہیں جبکہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق تمام ہلاک شدہ دہشتگرد شکل سے افغانی لگتے ہیں ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا ۔کوئٹہ حملہ کلی الماس میں ہونے والی کاروائی کا رد عمل معلوم ہوتا ہے،یاد رہے کہ آج شام بلوچستان کا صوبائی دارلحکومت دھماکوں سے لرز اٹھا تھا۔دہشتگردوں نے اپنے حملے میں ایف سی مددگار سینٹر کو نشانہ بنایا تھا۔۔دھماکوں کے بعد فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔پولیس اورایف سی نےعلاقے کو گھیرے میں لےلیا۔پاک فوج کے دستوں کو بھی جائے وقوعہ پر پہنچا دیا گیا ہے۔

امدادی کاروائیوں کا آغاز بھی کر دیا گیا۔وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کوئٹہ میں ایف سی مددگار سینٹر پر ہوئے ہیں۔سیکیورٹی فورسز کے بروقت اقدامات سے پانچوں حملہ ور ہلاک ہو چکے ہیں اور علاقے کو کلئیر کرنے کا عمل جاری ہے جو جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا۔