ایرانی حکومت جوہری ڈیل پر مثبت اقدامات کی منتظر ہے، ظریف

جمعہ مئی 10:10

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ تہران حکومت اس بات کی منتظر ہے کہ یورپی یونین بین الاقوامی جوہری ڈیل کو محفوظ رکھنے کے لیے کون کون سے عملی اقدامات تجویز کرتی ہے۔

(جاری ہے)

ظریف نے برسلز میں یورپی یونین کی اہم رکن ریاستوں کے وزرائے خارجہ کی ایک میٹنگ میں شرکت کے بعد کہا کہ یہ ملاقات اقوام عالم کے لیے تعمیری پیغام کی حامل تھی۔ ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق یورپی اقوام کے ان اقدامات کے بعد ہی ایران بھی اس بارے میں اپنا کوئی حتمی فیصلہ کرے گا۔ اٴْدھر برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے جرمن چانسلر میرکل اور فرانسیسی صدر ماکروں کے ساتھ ایرانی جوہری ڈیل کے بارے میں بات چیت کی ہے۔ مے نے اس جوہری ڈیل کے تحفظ کو بہت اہم قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :