کانگو میں ایبولا، ڈبلیو ایچ او کا ہنگامی اجلاس

جمعہ 18 مئی 2018 10:10

کنساشا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) عالمی ادارہ صحت نے جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس کے پھیلاؤ کے موضوع پر ایک ہنگامی اجلاس بلانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ایچ او کے ترجمان کرسٹیان لِنڈمائر کے مطابق اس سلسلے میں ماہرین کی ایک کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ آیا کانگو کے طبی شعبے میں ہنگامی حالت نافذ کی جائے۔ ان کے بقول اس طرح بین الاقوامی تعاون بڑھنے کا امکان پیدا ہو جائے گا۔ ڈبلیو ایچ او کا ہنگامی اجلاس جمعے کو جنیوا میں منعقد ہو گا۔جمہوریہ کانگو میں ایبولا کے پھیلنے کے تازہ واقعات میں اب تک تیئس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :