یورپ میں فضائی آلودگی، متعدد یورپی ممالک کے خلاف قانونی چارہ جوئی

جمعہ مئی 10:10

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) یورپی کمیشن نے غیر معیاری اور ہوائی آلودگی کی وجہ سے متعدد یورپی ممالک کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ کمیشن کے مطابق اب جرمنی، فرانس، برطانیہ، ہنگری ، اٹلی اور رومانیہ کو یورپی آئینی عدالت میں پیش ہونا پڑے گا۔

(جاری ہے)

اس بیان میں مزید کہا گیا کہ اب اس سلسلے میں مزید انتظار نہیں کیا جا سکتا ہے۔ یورپی کمیشن کے بقول ان ممالک نے فضائی آلودگی کو فوری طور پر کم کرنے کے لیے کوئی مناسب منصوبے پیش نہیں ہیں۔ جرمنی، فرانس اور برطانیہ فضا میں نائیٹروجن آکسائیڈ کی یورپی حد کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔