کانگرس کے صدر راہل گاندھی کا بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت پر قبائیلیوں کو انکی اراضی سے محروم کرنے کا الزام

جمعہ 18 مئی 2018 10:10

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت پرقبائلیوں ، کسانوں، غریبوں کو بجلی، پانی اور روزگار فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر مٹھی بھر امیروں کے لئے زمین چھیننے کا الزام لگایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

راھلگاندھی نے بلاسپور ضلع کوٹھیکلا میں ’جنگل ستیہ گرہ‘ اجلاس میں کہا کہ ریاست میں 15 سال سے بی جے پی کی حکومت ہے، جس نے آپ کو روزگار دینے کا جھوٹا وعدہ بھی کیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی غریب دشمن جماعت ہے۔

متعلقہ عنوان :