مصری صدر السیسی کا غزہ ، رفاہ بارڈ کراسنگ رمضان کے لئے کھولنے کا حکم

جمعہ 18 مئی 2018 10:10

مصری صدر السیسی کا غزہ ، رفاہ بارڈ کراسنگ رمضان کے لئے کھولنے کا حکم
قاہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) مصرکے صدر عبد الفتاح السیسی نے حکم دیا ہے کہ غزہ پٹی سے متصل رفاہ بارڈر کراسنگ کو پورے ماہ رمضان کے لئے کھول دیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ ہدایت اپنے سرکاری ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر دی ہے۔مصر سے فلسطینی خطے کو ملانے والی رفاہ بارڈر کراسنگ اکثر بند رکھی جاتی ہے، لیکن وقفے وقفے سے اسے ضرورت مندوں کے لئے کھول دیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :