چین کے بارے امریکی کانگریس کی انٹیلی جنس کمیٹی بحث کا سلسلہ شرو ع کرے گی

جمعہ مئی 10:10

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) امریکی کانگریس کے ایوان زیریں ' ایوان نمائندگان' کی خفیہ کمیٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے سنگین خطرات کو دیکھتے ہوئے آئندہ مہینوں میں اس پر بات چیت کا ایک سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

چین سے سختی سے نمٹنے کے کانگریس کے اعلان کو دیکھتے ہوئے انٹیلی جنس کمیٹی کے ارکان نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ایوان نمائندگان کی خفیہ کمیٹی کے ریپبلکن صدر ڈیون نونس نے چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت پر بحث کے دوران کہا کہ چین ابھر رہا ہے اور ہماری سکیورٹی، معیشت کے علاوہ ہمارے اقدار کے لئے بھی خطرہ پیدا کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :