سال بعد مصور ریمبراں کی پینٹنگ دریافت

جمعہ 18 مئی 2018 10:10

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) برطانیہ میں دو سال قبل نیلام ہونے والی ایک پینٹنگ کے 17 ویں صدی کے ولندیزی مصور ریمبراں کی تخلیق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق لندن کیکرسٹیز نیلام گھر میں لائی جانے والی یہ تصویر ہالینڈ کے فن پاروں کی خرید و فروخت کرنے والے ایک ڈیلر نے تقریباً ایک لاکھ 85 ہزار ڈالر میں خریدی تھی۔ڈیلر جس کا خیال تھا کہ یہ ریمبراں کی تخلیق ہے۔ انھوں نے مذکورہ پینٹنگ کی درجنوں ماہرین سے تصدیق بھی کروائی ہے۔ رنگوں کے نمونوں کے تجزیوں اور پینٹنگ کے انداز کے ذریعے اس شاہکار کے ریمبراں کی تخلیق ہونے کی تصدیق کی گئی۔ واضح رہے کہ یہ پینٹنگ 44 سال بعد دریافت ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :