سعودی عرب، 184 غیر معیاری گاڑیوں پر پابندی

جمعہ مئی 10:10

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) سعودی عرب کے مقرر کردہ معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث 184پرانی گاڑیوں کو مملکت میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

(جاری ہے)

سعودی اسٹینڈرڈ آرگنائزیشن کے ترجمان طامس الحمادی نے المدینہ اخبار کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ آرگنائزیشن کی لیباریٹریوں میں مختلف پرانی گاڑیوں کے نمونوں کا معائنہ کیا گیا جن سے ظاہر ہوا کہ درآمد شدہ گاڑیاں سعودی اسٹینڈرڈ پر پوری نہیں اتر رہیں تاہم اسی بناء پر 184 غیر معیاری گاڑیوں کو مملکت میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :