سعودی عرب، سیکیورٹی ہیلی کاپٹر مقدس مقامات کے لیے روزانہ 4پروازیں بھریں گے

جمعہ 18 مئی 2018 10:10

مکہ مکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) سعودی سکیورٹی فورسز کے ہیلی کاپٹر رمضان المبارک کے دوران روزانہ مقدس شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی فضائوں کے 4 چکر لگائیں گے۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق امن عامہ کے انچارج جنرل سعد القحطانی اور گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل کی ملاقات کے دوران اس بات کا فیصلہ کیا گیا سکیورٹی فورسز کے ہیلی کاپٹر رمضان المبارک کے دوران روزانہ مقدس شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی فضائوں کے 4 چکر لگائیں گے۔ واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز کے مزکورہ ہیلی کاپٹرہر 2گھنٹے بعد پرواز بھراکریں گے جس کا یومیہ تناسب 480منٹ بنے گا۔