شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے ثقافت کے اجلاس میں ثقافتی تعاون کے سمجھوتے کے لئے عملی منصوبے کی منظوری

جمعہ مئی 10:10

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے ثقافت کی 2 روزہ 15ویں ملاقات چین کے صوبہ ہینان کے شہر سانیا میں منعقد ہوئی جس میں ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان ثقافتی تعاون کے سمجھوتے کے لیے 2018ء سے 2020ء تک عملی منصوبے کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملاقات میں چین ، بھارت ، پاکستان ، قزاخستان ، کرغزستان ، روس ، تاجکستان ،ازبکستان سمیت 8 رکن ممالک کے وفود نے مذکورہ منصوبے پر دستخط کئے۔

چین کے وزیر ثقافت و سیاحت لو شو گانگ نے کہا کہ چین مختلف ملکوں کے ساتھ ثقافتی شعبوں میں تبادلوں و تعاون کو مزید فروغ دے گا تاکہ مختلف ممالک کے عوام کے درمیان باہمی مفاہمت اور دوستی میں اضافہ ہوسکے۔اجلاس میں شریک بھارتی وزارت ثقافت کے سیکرٹری پدما لوچن ساہو نے ثقافتی رابطوں اور تبادلوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تجارت ، تعلیم اور دوسرے شعبوں میں تبادلوں سے پہلے ہی ثقافتی تبادلہ کرنا ضروری اور اہم ہے۔