سعودی عرب، ساب اور البینک الاول کا انضمام

جمعہ مئی 11:10

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) سعودی بینکوں نے مملکت میں آنے والی زبردست اقتصادی تبدیلیوں کے چیلنجوں پر پورا اترنے کیلئے ایک دوسرے پر بازی لیجانے کی مہم شروع کردی۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق نیشنل کمرشل بینک نے اپنے اثاثے 20ارب ریال سے بڑھا کر 30ارب ریال کردیئے، ایچ ایس بی سی بینک نے سعودی مارکیٹ میں اپنی پوزیشن مضبوط بنانے کیلئے سعودی برطانوی بینک(ساب) اور البینک الاول کے انضمام کا فیصلہ کرلیا۔ البینک الاول کی پشت پر رائل بینک آف اسکاٹ لینڈ ہے۔ یہ سعودی عرب میں 20برس کے دوران بینکوں کے ایک دوسرے میں انضمام کا پہلا سودا ہے۔

متعلقہ عنوان :