اردن نے مسجد الاقصیٰ کی حفاظت کیلئے مزید محافظ تعینات کر دیئے

جمعہ 18 مئی 2018 11:10

اردن نے مسجد الاقصیٰ کی حفاظت کیلئے مزید محافظ تعینات کر دیئے
عمان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) اردن کی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کی حفاظت کیلئے محافظوں کی تعداد 354کرنے کا فیصلہ کر لیا۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق اردنی وزیر اوقاف عبدالناصر ابو البصل نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ان کی وزارت نے گزشتہ مہینے القدس کے اوقاف کیلئے 93نئے ملازم تعینات کئے ہیں۔

(جاری ہے)

جو رواں کے دوران کام شروع کر دیں گے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مسجد الاقصیٰ کیلئے حال ہی میں 28محافظ تعینات کئے گئے ہیں۔ اب ان کی تعداد 326سے بڑھ کر 354تک پہنچ گئی ہے۔ اوقاف القدس کے ملازمین کی مجموعی تعداد ایک ہزار ہے۔ اردن نے مذکورہ فیصلہ قابض اسرائیلی حکام کے حمایت یافتہ یہودی آباد کاروں کی جانب سے مسجد الاقصیٰ میں بڑے پیمانے پر گھسنے کے واقعات کے پیش نظر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :