قصور، ڈپٹی کمشنر کا الہ آباد سستے رمضان بازار کا دورہ

جمعہ 18 مئی 2018 11:10

قصور۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر قصور نے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کے ہمراہ الہ آباد سستے رمضان بازار کا دورہ کیا۔سکیورٹی، تعینات آفیسرز کی حاضری اور کریانہ سٹالز مزید بڑھانے کے احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرقصور سائرہ عمر نے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں احمد رضا بٹ کے ہمراہ الہ آباد سستے رمضان بازار کا دورہ کیا جس میں صفائی ستھرائی اور لگائے گئے خوبصورت مختلف سٹالزکی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید کریانہ سٹالز لگانے کے احکامات دیئے اور رمضان بازار میں تعینات آفیسرز کے حاضری رجسٹر کو چیک کیا‘مین گیٹ پر سکیورٹی کی مزید بہتری کی ہدایات جاری کیں۔

ڈی سی قصور نے کہا کہ حکومت غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہے اور سستے رمضان بازاروں میں معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سستے رمضان بازارلگانے کا مقصد عوام کوریلیف پہنچاناہے جس کے لئے حکومت نے رمضان بازاروں کا انعقادکیاہے جہاں پر عوام کو سستے داموں اشیائے خوردونوش فراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :