کاشتکاروں کو دھان کی موٹی اقسام کی کاشت پرسوں سے شروع کرنے کی ہدایت

جمعہ مئی 11:10

قصور۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو اری6‘ کے ایس282‘ کے ایس کے 133‘ نیاب اری9وغیرہ سمیت دھان کی موٹی اقسام کی کاشت پرسوں سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ پنیری کی کاشت کیلئے صاف ستھرااور صحتمندبیج استعمال کیاجائے اور بیج سے پھیلنے والی بیماریوں کے تدارک کیلئے بیج کو مناسب پھپھوندکش زہرضرورلگائیں۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے کہا کہ دھان کی ایک ایکڑ پنیری کو اگانے کیلئے موٹی اقسام کا شرح بیج تر یا کدوکے طریقہ میں 6سے 7کلوگرام ‘خشک طریقہ میں 8 سے 10 کلوگرام اورر اب کے طریقہ میں 12 سی15کلوگرام بیج استعمال کیاجائے۔ انہوں نے بتایا کہ کاشتکار دھان کی پنیری کی کاشت 20 مئی سے پہلے شروع نہ کریں۔