سعودی عرب، لاگت سے کم پر سامان فروخت کرنا جرم

جمعہ 18 مئی 2018 11:20

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) سعودی عرب میں تاجروں میں مسابقت کے اعلیٰ ادارے نے کہا ہے کہ لاگت سے کم پر سامان فروخت کرنا جرم۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق تاجروں میں مسابقت کے اعلیٰ ادارے نے خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی تاجر دوسرے تاجر کو مسابقت کے ماحول سے نکالنے کے لئے لاگت کی رقم سے کم پر سامان فروخت کرے گا تو ایسی صورت میں اس پر یومیہ کے حساب سے جرمانہ ہوگا۔ ادارے کا کہنا ہے کہ یہ جرمانہ اس وقت تک یومیہ کے لحاظ سے بڑھتا رہے گا تاوقت کہ تاجر خلاف ورزی کا سلسلہ بند نہ کردے۔واضح رہے کہ یومیہ جرمانہ ایک ہزار ریال اور زیادہ سے زیادہ 10ہزار ریال ہو گا۔