سعودی عالم دین نے سگریٹ نوشی کرنیوالے روزہ داروں کی سب سے بڑی پریشانی ختم کردی

جمعہ 18 مئی 2018 11:20

سعودی عالم دین نے سگریٹ نوشی کرنیوالے روزہ داروں کی سب سے بڑی پریشانی ..
ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز جامع مسجدکے خطیب شیخ زاید العتیبی نے کہا ہے کہ وہ اپنے کردار و گفتار کی اصلاح کے لئے ماہ رمضان کے روزوں سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے سگریٹ نوش بری عادت سے چھٹکارا حاصل کریں۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز جامع مسجدکے خطیب نے فرزندان اسلام کی سگریٹ نوشی کے نقصانات کی جانب مبزول دلاتے ہوئے کہا ہے کہ کہ سائنسدان باقاعدہ سائنٹیفک تحقیقات کے ذریعے یہ ثابت کرچکے ہیں کہ پھیپھڑے کے کینسر، گردے کے ضیاع، دل کی اہم رگوں کے امراض ، منہ ، گلے کے کینسر اور دیگر اہم بیماریوں کا باعث سگریٹ نوشی بن رہی ہے۔

لاکھوں لوگ ہر سال سگریٹ کی لت کے باعث لقمہ اجل بن رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ سب سے پہلے تویہ کہ سگریٹ چھوڑنے کے سلسلے میں عزم کا مظاہرہ کریں۔ دوسرا کام یہ کریں کہ پہلی فرصت میں سگریٹ ترک کرنے کی تاریخ اور وقت متعین کریں۔ تیسرا کام یہ کیا جائے کہ ایسے لوگوں کی صحبت ترک کردیں جو سگریٹ کے عادی ہوں۔ چوتھا عمل یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ سے دل کی گہرائی سے دعا کریں کہ وہ اس کام میں ان کی مدد کرے۔ خطیب العتیبی نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران ان چاروں ہدایات کی پابندی کرنے والے آخری روزے تک سگریٹ کی لت سے اللہ نے چاہا تو آزاد ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :