کاجول کی فلم ’’ایلا ‘‘ رواں سال 14ستمبر کو ریلیزکی جائے گی

جمعہ مئی 11:20

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ کاجول کی نئی فلم ’’ایلا ‘‘ رواں سال 14ستمبر کو ریلیزکی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اجے دیوگن کی پروڈکشن فلم ’’ایلا ‘‘ میں ان کی اہلیہ کاجول مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا جو رواں سال 14ستمبر کو ریلیز کی جائے گی، فلم میں بھارتی بنگالی اداکار ریدھی سین کاجول کے بیٹے کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم میں اداکارہ نیہا دھوپیا بھی شامل ہیں جس کے ہدایتکار پرادیپ سرکار ہیں۔