شردھا کپور ’’بگٹ ‘‘ کی 2سال کے لئے برینڈ ایمبیسیڈر مقرر

جمعہ 18 مئی 2018 11:20

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور ہنڈ بیگز اور دیگر استعمال کی اشیاء کے برانڈ ’’بگٹ ‘‘ کی 2سال کے لئیبرانڈ ایمبیسیڈر بن گئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ شردھا کپور خواتین کے ہینڈ بیگز اور دیگر استعمال کی اشیاء کے برانڈ ’’بگٹ ‘‘ کی 2018ء اور 2019ء کے لئیبرانڈ ایمبیسیڈر بن گئیں جس میں سن گلاسز، جیولری اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔

اس سلسلے میں ان کا کہنا ہے کہ میرا بیگ میرے لئے بہت ضروری ہے کیونکہ اس میںبہت سی دیگر اشیاء بھی ہوتی ہیں، اس کے بغیر میں کہیں بھی نہیں جاتیاور بگٹ برانڈ نے زبردست ڈیزائن، رنگ اور مضبوط بیگز متعارف کرائے ہیں جو مجھے بے حد پسند آئے ہیں۔ اداکارہ شردھا کپور فلم’’ ساہو‘‘ اور ’’سٹری‘‘ میں دکھائی دیں گی۔