کرینہ کپور خان کا سوشل میڈیا جوائن کرنے سے انکار

جمعہ مئی 11:20

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے سوشل میڈیا جوائن کرنے سے انکار کر دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور نے سوشل میڈیا جوائن کرنے کے خیال کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنا بلکل بھی نہیں پسند ہے، اگرچہ وہ سوشل میڈیا پر نہیں ہیں لیکن وہ ویب پر موجود ہیں اور وہ اس طرح کے طریقے کو پسند کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ کرینہ کپور خان فلم ’’ویر دی ویڈنگ‘‘ میں دکھائی دیں گی۔