شردھا کپور اور راج کمار رائو کی فلم ’’سٹری ‘‘ کی عکس بندی مکمل

جمعہ 18 مئی 2018 11:20

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) صبالی وڈ اداکارہ شردھا کپور اور راج کمار رائو نے فلم ’’سٹری ‘‘ کی عکسبندی مکمل کر لی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار امر کوشیک کی فلم ’’سٹری ‘‘ کی عکسبندی مکمل کر لی گئی ہے اور اداکارہ شردھا کپور اور راج کمار رائو نے فلم کی عکس بندی مکمل ہونے کی خوشی میں ہریتھک روش کے گانے ’’تو میری‘‘ اور کترینہ کیف کے گانے ’’بینگ بینگ‘‘ پراکٹھے ڈانس کیا ، اس موقع پر اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے بطور مہمان شرکت کی اور شردھا کپور کے ساتھ اپنی فلم ’’رابطہ‘‘ کے گانے ’’میں تیرا بوئے فرینڈ‘‘ اور فلم کی پوری کاسٹ نے اداکار رنبیر کپور کی فلم ’’جگا جاسوس ‘‘ کے گانے ’’غلطی سے مسٹیک‘‘ پر ڈانس کیا۔

متعلقہ عنوان :