ابھیشیک بچن میرے پسندیدہ اداکار ہیں، ایشویہ رائے بچن

جمعہ 18 مئی 2018 11:20

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے کہا ہے کہ شوہر و اداکار ابھیشیک بچن میرے پسندیدہ اداکار ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ میں اپنے شوہر و اداکار ابھیشیک بچن کے ساتھ شرکت کی جس میں دونوں نے سفید رنگ کے کپڑے پہنے تھے۔ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے کہا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ میری بیٹی میرے سٹائل کو اپنائے۔ ان سے پوچھا گیا کہ فلم انڈسٹری میں آپ کے پسندیدہ اداکار کون ہیں جس پر ان کا کہنا تھا کہ ابھیشیکبچن میرے پسندیدہ اداکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :