جب بھی میں نواز شریف سے متعلق کمنٹس پڑھتی ہوں میرا دل کرتا ہے موبائل اسکرین توڑ دوں

خاتون اینکر نے بھارت کی مبینہ مدد پر ایک سانس میں نواز شریف اور مریم نواز کو کھری کھری سنا دیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 مئی 2018 11:33

جب بھی میں نواز شریف سے متعلق کمنٹس پڑھتی ہوں میرا دل کرتا ہے موبائل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 مئی 2018ء) : سابق وزیراعظم نواز شریف کے حالیہ بیان پر جہاں سیاسی رہنماؤں نے تشویش کا اظہار کیا ہے وہیں عوام میں بھی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر نے اس معاملے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک ہی سانس میں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو کھری کھری سنا دیں، خاتون اینکر کا کہنا تھا کہ مریم نواز صاحبہ اب یہ کہتی ہیں کہ ڈان لیکس کے معاملے پر پرویز رشید کو ہٹایا جانا ایک غلط فیصلہ تھا،ان راؤ تحسین کو ڈی جی ریڈیو تعینات کر کے آپ کیا پیغام دینا چاہتی ہیں؟ پہلے آپ لوگ خلائی مخلوق کا نام لیتے تھے ، جب آپ سے پوچھا گیا تو آپ نے کہاکہ ہم نے الیکشن کمیشن کا نام خلائی مخلوق رکھا ہوا ہے۔

آپ لوگ بات کو ایسے گھُماتے ہیں کہ کچھ سمجھ نہیں آتی ، یا تو عوام بہت زیادہ نا سمجھ ہے یا پھر آپ لوگ اتنے سمجھدار ہیں کہ کوئی آپ کے آئی کیو لیول تک نہیں پہنچ پاتا، آپ کے والد نے پہلے عدلیہ پر تنقید کے نشتر چلائے ، پھر نیب پر وار کیے اور اس کے بعد اب انہوں نے کہا کہ میرے دل میں بہت سے راز ہیں ، وہ کہتے ہیں کہ میں تین مرتبہ وزیراعظم رہا اب چوتھی مرتبہ ان کو وزیر اعظم بننے کا موقع نہیں دیا گیا، سپریم کورٹ سے نا اہلی آپ کو ہضم نہیں ہو رہی، آپ نہ تو عدلیہ کو مانتے ہیں نہ چیف جسٹس کو مانتے ہیں، آپ اپنی نااہلی کو بھی نہیں مانتے ، تبھی تو آپ جا کر کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا ، مجھے کیوں نکالا، خاتون اینکر نے نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر بھارت کا دوست ہونے کا الزام بھی عائد کر دیا اور کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ آپ نے یہ سب اپنے مودی دوست کی دوستی میں کیا ہے ، کیونکہ جب پاکستان کا امیج ڈاؤن ہوتا ہے تب بھارت کا امیج اچھا ہو جاتا ہے اسی لیے آپ نے یہ بیان دے کر بھارت میں اپنے دوست مودی کی مدد کی ہے ، میں ایک اینکر نہیں ہوں بلکہ ایک حب الوطن پاکستانی ہوں، اسی لیے جب بھی میں اس معاملے پر پاکستان کے بارے میں کوئی کمنٹس پڑھتی ہوں تو میرا دل کرتا ہے کہ میں اپنے موبائل کی اسکرین توڑ دوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: