Live Updates

عمران خان ایماندار شخص ہیں ،اگلے وزیراعظم بھی ہو سکتے ہیں،سابق آرمی چیف عمران خان کی حمایت میں بول پڑے

عمران خان سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری سے بہت بہتر ہیں،سابق صدر پرویز مشرف کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 18 مئی 2018 11:39

عمران خان ایماندار شخص ہیں ،اگلے وزیراعظم بھی ہو سکتے ہیں،سابق آرمی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 مئی 2018ء) سابق صدر پرویز مشرف کا دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ہو سکتے ہیں۔کیونکہ ان کی مقبولیت کا گراف بہت اوپر جا رہا ہے۔حالانکہ ماضی میں ان کی مقبولیت میں اتار چڑھاؤ آتا رہا ہے۔تاہم اب عمران خان کی مقبولیت میں بہت اضافہ ہو رہا ہے۔

اور آج کل عمران خان اوپر جا رہا ہے۔پرویز مشرف کا مزید کہنا تھا کہ میری نزدیک وہ آدمی اچھا ہے جو پاکستان کے لیے کچھ کرے گا۔اور پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن ملک کے لیے کچھ نہیں کر سکتے۔ان دونوں جماعتوں کو چار چار بار دیکھ لیا ہے۔یہ پاکستان کی خاطر کچھ نہیں کر سکتے،کیونکہ یہ بد نیت ہیں یہ پاکستان کے لیے کچھ نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ عمران خان 2002ء تک میرے ساتھ رہا۔میں عمران خان کو بہت اچھی طرح جانتا ہوں۔میں نے شوکت خانم کے لیے چندہ جمع کرنے میں بھی عمران خان کی مدد کی ہے۔اور میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان برا آدمی نہیں ہے۔جب عمران خان اچھا آدمی ہے تو میں اس کو برا کیوں کہوں گا۔میں صرف اس لیے عمران خان کی برائی نہیں کر سکتا کہ وہ میرا سیاسی مخالف ہے۔

عمران خان باقی سیاسی جماعتوں سے بہت بہتر ہے۔عمران خان ایماندار ہے۔پرویز مشرف نے عمران خان س متعلق ایک اور دعوی کرتے ہوئے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ عمران خان کے پاس پیسے کوئی خاص نہیں ہیں۔اور نہ ہی عمران خان کی باہر کوئی پراپرٹی ہے۔اگر عمران خان کو پیسوں کی لالچ ہوتی تو عمران خان کی پہلی بیوی جمائما ایک بہت امیر آدمی کی بیٹی تھی۔لیکن عمران خان کو پیسوں سے کوئی دلسچپی نہیں تھی،پرویز مشرف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان میں کچھ ایسی خوبیاں موجود ہیں جن کو پہچاننے کی ضرورت ہے۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات