بھارتی فوج کی سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ
فائرنگ سے تین بچے اور ایک خاتون شہید ، 10 افراد زخمی ۔ آئی ایس پی آر
سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 مئی 2018 11:47
(جاری ہے)
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت کی جانب سے بارہا لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے ، بھارت کی جانب سے پاکستانی آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ قابل مذمت ہے جس پر دفتر خارجہ نے بارہا بھارتی ہائی کمشنر کو اپنے دفتر طلب کر کے اس پر احتجاج بھی کیا۔
فائرنگ کی وجہ سےعلاقے میں کافی خوف و ہراس پھیل گیا ہے ، آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کی وجہ سے علاقہ مکین فجر کی نماز کی ادادئیگی کے لیے بھی گھروں سے نہیں نکل سکے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی وجہ سے درجنوں مویشی اور ایک بچے سمیت تین افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔ بھارتی سکیورٹی فورسز بی ایس ایف نے ورکنگ باونڈری پر اس وقت فائرنگ مارٹر شیلنگ شروع کی جب لوگ سحری کے لئے اٹھے ، بھارتی فورسز نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ قبل ازیں بھارتی سکیورٹی فورسز بی ایس ایف نے ورکنگ باونڈری کے دیہات ٹمبر چک،سکھوچک، سکمال تغلپور، سانبلی بھوپالپور سیکٹر کے دیہاتوں کو نشانہ بنایا، بھارتی فائرنگ سے سکھوچک کے دو رہائشی فیض احمد ابیال کا عدیم اور وقاص شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔فائرنگ سے متاثرہ علاقہ مکینوں نے سحری کے وقت نقل مکانی کی، شہریوں نے بتایا کہ وہ صرف اپنے بچوں کومحفوظ مقامات پر منتقل کررہے ہیں، جبکہ خود وہ دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے سینہ سپر ہیں۔ چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئیں ۔بھارت کی جانب سے پھینکا جانے والا ایک گولہ پھٹ نہ سکا جبکہ فائرنگ کی وجہ سے روزہ داروں نے پانی پی کرروزہ رکھا ۔مزید اہم خبریں
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.