صرف علی ظفر نے ہراساں کیا، میشا شفیع کا پھر الزام

کتنی خواتین سامنے آکر حقیقت بتائیں مجھے تعدادبتائیں گلوکارہ کا شکوہ

جمعہ 18 مئی 2018 12:00

صرف علی ظفر نے ہراساں کیا، میشا شفیع کا پھر الزام
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء)ماڈل اور گلوکارہ میشا شفیع نے ایک بار پھر الزام دہراتے ہوئے کہا ہے کہ صرف علی ظفر نے مجھے ہراساں کیا۔

(جاری ہے)

میشا نے کہا کہ مزید6 خواتین کابھی علی ظفرکیخلاف سامنے آنا کافی نہیں انہوں نے شکوہ کیا کہ کتنی خواتین سامنے آکر حقیقت بتائیں مجھے تعدادبتائیں واضح رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع نے گزشتہ دنوں معروف گلوکار اور اداکارعلی ظفر پر اٴْنہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔بعد ازاں جواب میں علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کے نام ہتک عزت کا نوٹس بھجوایا جس میں میشا شفیع سے معافی مانگنے کا مطالبہ یا بصورت دیگر ہرجانہ ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔