سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’’دت‘‘ جون میں ریلیز ہو گی

فلم میں سنجے دت کا مرکزی کردار رنبیر کپور ادا کررہے ہیں‘سونم کپور اہم کردار ادا کریں گے

جمعہ مئی 12:00

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم طویل عرصے سے خبروں میں موجود ہے، جس کے بارے میں قیاس آرائیاں تھیں کہ اس فلم میں اداکارہ سونم کپور مادھوری ڈکشٹ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔تاہم اب سونم کپور نے اس افواہ کو بے بنیاد ٹھرا دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق سونم کپور نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ فلم’’ ’دت‘‘ میں کسی اداکارہ کا کردار ادا نہیں کررہی۔

سونم کپور کا کہنا تھا کہ اس فلم میں میرا ایک چھوڑا لیکن اہم کردار موجود ہے، لیکن یہ وہ نہیں جو سب سوچ رہے ہیں، میں فلم میں کوئی اداکارہ نہیں بنی، مجھے کچھ اور کہنے کی بھی اجازت نہیں، لیکن راج کمار ہیرانی کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہترین رہا، اس فلم میں کام کرنے کی حامی دینے کی ایک وجہ وہ بھی ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ’ ’دت‘‘ فلم میں سنجے دت کا مرکزی کردار رنبیر کپور ادا کررہے ہیں، فلم میں سونم اور رنبیر کے علاوہ انوشکا شرما، پریش راول، منیشا کوئرالا، کرشمہ تنا، وکی کوشل اور جم سربھ بھی موجود ہیں۔

فلم کی کہانی راج کمار ہیرانی نے تحریر کی جبکہ اس کی ہدایات بھی وہی دے رہے ہیں۔اس فلم کے فائنل نام کا اعلان اب تک نہیں کیا گیا، لیکن اب تک اسے ’دت‘ یا ’سنجو‘ کا نام دیا جارہا ہے۔۔فلم کی ریلیز رواں سال جون کے آخر میں متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :