مقبوضہ کشمیر، آسیہ اندرابی اور دیگر رہنمائوںکے پولیس ریمانڈ میں توسیع

جمعہ 18 مئی 2018 12:10

سرینگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں عدالت نے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی ، ناہیدہ نسرین ، فہمیدہ صوفی اور دیگر کے پولیس ریمانڈ میں توسیع کر دی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین ، فہمیدہ صوفی کے علاوہ دیگر دو لڑکیوںکو جھوٹے مقدمات کے سلسلے میں ضلع اسلا م آباد کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے آسیہ اندرابی اور دیگر کے پولیس ریمانڈ میں مزید دس روز کی توسیع کر دی ہے۔ دختران ملت کی ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں کہاکہ غیر قانونی گرفتاریوں سے آزادی پسند رہنمائوں اور کارکنوں کے حوصلوں کو ہرگز متزلزل نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور مقبوضہ علاقے میں اس کی کٹھ پتلیوں نے نہتے کشمیریوںکے جذبہ آزادی کو دبانے کے لئے ان کے خلاف جنگ چھڑ رکھی ہے لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہونگے۔