پاکستان رواں سال برطانیہ کو بھی بھاری مقدار میں آم برآمد کرے گا ، مینگو گروئرزایسوسی ایشن

جمعہ مئی 12:10

فیصل آباد۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) پاکستان دنیا بھر میں آم پید اکرنے والے ممالک میں پانچویں اور برآمد کرنے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ پاکستان مینگو گروئرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی آم کی مختلف اقسام اپنی لذت ، مٹھاس ، معیار اور تازگی کے باعث دنیا بھر کے مختلف ممالک میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ رواں سال برطانیہ کو بھی بھاری مقدار میں بھی آم برآمد کیا جا رہاہے ۔ انہو ں نے کہا کہ اگر تمام برآمد کنندگان کو پاکستانی آم برآمد کرنے کی اجازت دے دی جائے تو اس کے مزید بہتر نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر پاکستانی ہارٹیکلچر انڈسٹری کو فروغٖ دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں تو دنیا بھر کے ممالک کیلئے پاکستان سے زرعی شعبے میں پیدا ہونے والی اجناس خصوصا ً سبزیو ں و پھلوں کی برآمد کے وسیع مواقع حاصل ہو سکتے ہیں جس سے پاکستان کو قیمتی زر مبادلہ حاصل کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :