محکمہ زراعت نے صوبہ بھر میں 44لاکھ 48ہزار ایکڑ کے قریب رقبہ پر دھان کی کاشت اور 35لاکھ ٹن پیداوار کاہدف مقرر کردیا

جمعہ 18 مئی 2018 12:12

فیصل آباد۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) محکمہ زراعت نے صوبہ بھر میں 44لاکھ 48ہزار ایکڑ کے قریب رقبہ پر دھان کی فصل کی کاشت اور 35لاکھ ٹن کے قریب پیداوار کاہدف مقرر کیاہے اور کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ محکمانہ سفارشات کے مطابق بروقت دھان کی کاشت یقینی بنائیں تاکہ بمپر کراپ کے حصول میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان نے بتایاکہ ملتان ڈویژن میں ایک لاکھ 71ہزار 530ایکڑ رقبہ پر چاول کی فصل کاشت کی جائے گی جہاں سے ایک لاکھ 44ہزار ٹن پیداوار حاصل ہونے کاامکان ہے۔

انہوںنے بتایاکہ ڈی جی خان ڈویژن میں ایک لاکھ 52ہزار 810ایکڑ رقبہ پر چاول کاشت کیاجائیگا جہاں سے ایک لاکھ 24ہزار ٹن پیداوار حاصل ہوگی۔ اسی طرح بہاولپور ڈویژن میں 2لاکھ 52ہزار 370ایکڑ رقبہ پر چاول کی فصل کی کاشت کی صور ت میں 2لاکھ 11ہزار ٹن چاول کی پیداوار حاصل ہونے کی بھی توقع ہے۔ انہوںنے کہاکہ چاول ملکی معیشت کے استحکام میں کلیدی حیثیت رکھتاہے کیونکہ ملکی غذائی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ اضافی پیداوار برآمد کرکے کثیر زرمبادلہ بھی کمایا جاتاہے۔

متعلقہ عنوان :