’’نو سموکنگ ڈے‘‘31مئی کو منایاجائیگا

جمعہ 18 مئی 2018 12:12

فیصل آباد۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء)ملک بھر میں تمباکو نوشی کے خلاف نفرت کو اجاگر کرنے کیلئے 31مئی بروز جمعرات کو ’’نو سموکنگ ڈے‘‘بھرپور طریقے سے منایاجائیگا جبکہ اس موقع پر مختلف اضلا ع کی انتظامیہ اور ٹوبیکو کنٹرول سیل کے اشتراک سے آگاہی پروگرامز بھی منعقد کئے جائیں گے نیز مذکور ہ دن کے حوالے سے فیصل آباد میں بھی خصوصی تقریبات ، واکس ، سیمینارز ، کانفرنسز ، مذاکروں کا اہتمام کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

مزید برآںحکومت کی جانب سے تمام اداروں کو کہا گیا ہے کہ شہریوں میں پبلک مقامات اور ٹرانسپورٹس میں سگریٹ نوشی کی ممانعت سے متعلقہ قوانین پر عملدرآمد کرانے کا احساس پیدا کیاجائے جبکہ سگریٹ نوشی کے نقصانات اور مضر صحت اثرات سے متعلق تحریروں پر مبنی سٹیکرز پبلک مقامات سمیت دیگر نمایاں جگہوں پر چسپاں کرائے جائیں۔انہوں نے سمگل شدہ سگریٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرنے اور18سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ بیچنے والوں کو قانون کی گرفت میں لانے کی تاکید کی۔انہوں نے سکولوں میں آگاہی لیکچرز،معلوماتی سائن بورڈ آویزاں کرنے اور قانون کو متحرک کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔