بیج والی فصل کیلئے گوارے کی کاشت کا موزوں ترین وقت جون و جولائی کا مہینہ ہے ،ماہرین زراعت

جمعہ 18 مئی 2018 12:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) :ماہرین زراعت نے کہاہے کہ بیج والی فصل کیلئے گوارے کی کاشت کا موزوں ترین وقت جون و جولائی کا مہینہ ہے جبکہ چارے کیلئے گوارے کی کاشت رواں ماہ کے دوران شروع کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ بیج والی فصل کیلئے گوارے کا بیج 12 سی15 کلوگرام فی ایکڑ جبکہ چارے کی فصل کیلئے 20 سی25 کلوگرام فی ایکڑ استعمال کیاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ گوارے کو سبز کھاد کے طور پر استعمال کرنے سے فصل اور زمین پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ گوارے کی کاشت عموماً ریتلے اور کم بارش والے علاقوں میں کی جاتی ہے جن میں جھنگ، بھکر ، لیہ ، میانوالی، خوشاب، بہاولپوروغیرہ شامل ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ گوارے کی کاشت کیلئے گرم آب وہوا درکار ہوتی ہے جبکہ یہ فصل پانی کی کمی کو کافی دیر تک برقراررکھنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :