نئے ماڈل میں کم جونگ ان ہی کو شمالی کوریا کا سربراہ دیکھ رہے ہیں،ٹرمپ

شمالی کوریا کو ایٹمی اسلحے سے پاک کرنے کے لیے لیبیا ماڈل پر عمل نہیں کیا جائے گا، امریکی صدر

جمعہ 18 مئی 2018 12:26

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہی قومی سلامتی کے مشیر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے لیبیا ماڈل پر عمل نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ تجویز جان بولٹن نے دی تھی جس سے شمالی کوریا نے برہم ہو کر اگلے ماہ صدر ٹرمپ کے ساتھ کم جونگ ان کی ملاقات منسوخ کرنے کی دھمکی دے دی تھی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے بولٹن کی موجودگی میں کہاکہ ہم شمالی کوریا پر لیبیا ماڈل کا اطلاق کرنے کے بارے میں نہیں سوچ رہے۔انھوں نے کہا کہ اگر آپ جنوبی کوریا کو دیکھیں تو یہ صنعت کے معاملے میں جنوبی کوریائی ماڈل ہو گا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس نئے ماڈل میں کم جونگ ان ہی کو شمالی کوریا کا سربراہ دیکھ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :