مصری صدرسیسی بنے بھائیوں کے میزبان، تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

جمعہ 18 مئی 2018 12:26

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ذاتی دفتر کے نگران بدر العساکر نے شہزادہ محمد، ابوظہبی کے ولی عہد شیخ مححمد بن زاید آل نھیان، بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی ایک غیر رسمی ملاقات میں بنائی گئی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے، جس کے بارے میں بڑے پیمانے پر پسندیدگی کا اظہار اور تبصرے کیا جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق متذکرہ دوستانہ تصویر اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر پوسٹ کرتے وقت العساکر لکھتے ہیں کہ دو بھائیوں کے درمیان دوستانہ ملاقات مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی میزبانی میں چند دن پہلے ہوئی۔سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والی تصویر کب لی گئی، العساکر نے اس سے متعلق کوئی تفصیل نہیں دی۔