امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ القدس منتقلی سے عدم استحکام پیدا ہوگا،مصری صدر

امریکی سفارت خانے کی منتقلی کے ایشو کے عرب اور اسلامی رائے عامہ پر منفی اثرات مرتب ہوں گے،گفتگو

جمعہ 18 مئی 2018 12:26

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے خبردار کیا ہے کہ امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے یروشلیم ( مقبوضہ بیت المقدس) منتقلی سے عدم استحکام کی راہ ہموا ر ہوگی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری صدر نے امریکی سفارت خانے کی منتقلی کے ردعمل میں یہ پہلا بیان جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ امریکی سفارت خانے کی منتقلی کے معاملے پر ہم یہ کہہ چکے ہیں کہ اس سے عرب اور اسلامی رائے عامہ پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

اس سے بے چینی اور عدم استحکام پیدا ہوگا اور اس کے فلسطینی کاز کے لیے بھی منفی مضمرات ہوں گے۔انھوں نے تمام تنازعات کے پٴْرامن سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا اور مصریوں سے کہا کہ وہ ملک میں اتحاد اور استحکام کے لیے کوششوں کی حمایت کریں۔

متعلقہ عنوان :