امریکی سینیٹ نے سی آئی اے کی نئی ڈائریکٹر جینا ہوسپل کی تقرری کی منظوری دیدی

جینا ہوسپل امریکی کانگریس سے حتمی منظوری کے بعد سی آئی اے کی پہلی خاتون ڈائریکٹر مقرر کردی گئیں

جمعہ 18 مئی 2018 12:26

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) امریکی سینیٹ نے سی آئی اے کی نئی ڈائریکٹر جینا ہوسپل کی تقرری کی منظوری دیدی، روسی امور کی ماہر جینا سی آئی اے کی سربراہی کرنے والی پہلی خاتون ہوں گی۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے سی آئی اے سربراہ کے لیے نامزد خاتون جینا ہوسپل امریکی کانگریس سے حتمی منظوری کے بعد سی آئی اے کی پہلی خاتون ڈائریکٹر مقرر کردی گئی ہیں۔امریکی سینیٹ میں ووٹنگ کے دوران جینا کے حق میں 54، مخالفت میں 45 ووٹ ڈالے گئے۔جینا ہوسپل کی تقرری پر سینیٹ میں تنقید بھی کی گئی، ری پبلکن سینیٹر جان مکین کا کہنا تھا کہ ہوسپل کی تقرری سے دنیا بھر کو منفی پیغام جائے گا۔

متعلقہ عنوان :