فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 27 مئی سے فرانس میں شروع ہوگا

جمعہ 18 مئی 2018 12:32

پیرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) رواں سال کا دوسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 27 مئی سے فرانس کے دارلحکومت پیرس میں شروع ہوگا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئینگے۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ 27 مئی کو شروع ہوکر 10 جون کو اختتام پذیر ہوگا۔ میگا ایونٹ میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، ویمنز سنگلز، ویمنز ڈبلز، مکسڈ ڈبلز کے علاوہ ڈس ایبلڈ کھلاڑی جو ویل چیئر پر ہونگے انکے مقابلے بھی ہونگے انکے علاوہ بہت سے مقابلے ہونگے۔ میگا ایونٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیوں کے علاوہ نقد انعامات بھی دیئے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :