Live Updates

نواز شریف نے کیا سوچ کر ممبئی حملوں سے متعلق متنازعہ بیان دیا تھا،معروف صحافی نے اندر کی کہانی بتا دی

نواز شریف کا خیال تھا کہ میرا یہ متنازعہ انٹرویو پاکستانی اسٹیبلشمنٹ پر بم کی طرح کرے گا، اور لوگ میری حمایت میں سڑکوں پر آ جائیں گے،معروف صحافی رؤف کلاسرا کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 18 مئی 2018 12:23

نواز شریف نے کیا سوچ کر ممبئی حملوں سے متعلق متنازعہ بیان دیا تھا،معروف ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 مئی 2018ء) معروف صحافی رؤف کلاسرا کا سابق وزیر اعظم کے حالیہ متنازع انٹرویو سے متعلق دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا خیال تھا کہ میں جیسے ہی صحافی سیرل کو انٹرویو دوں گا تو یہ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ پر بم کی طرح کرے گا۔اور لوگ میری حمایت میں سڑکوں پر آ جائیں گے۔اور جب لوگ نواز شریف کے ساتھ مل جائیں گے تو پھر وہ کچھ شرائط کے بعد اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کر لیں گے۔

رؤف کلاسرا کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی شہباز شریف یہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ان کے بھائی نواز شریف بہت معصوم آدمی ہیں۔رؤف کلاسرا کا مزید کہنا تھا کیہ نواز شریف تین لوگوں کے مشورے سنتے ہیں۔ایک ا ن کی اپنی صاحبزادی مریم نواز ہیں۔

(جاری ہے)

اور دسرے پرویز رشید ہیں جب کہ تیسرے شخص ان کے بھائی شہباز شریف ہیں۔ان کے علاوہ نواز شریف کسی کا مشورہ نہیں مانتے ہیں۔

شریف خاندان گھر میں بیٹھ کر باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت بیانات دیتے ہیں۔شہباز شریف اب کہتے ہیں کہ نواز شریف بہت معصوم انسان ہیں ان کو تو پتہ ہی نہیں تھا کہ ان سے کیا کہلوایا گیا ہے۔رؤف کلاسراکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اب زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتی۔نواز شریف نے اپنی جماعت کو نئی مشکل میں ڈال دیا ہے۔پہلے ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کی وجہ سے پاکستان مسلم لیگ ن کو بہت نقصان اٹھانا پڑا اور اب نواز شریف کے بھارت سے متعلق دئیے گئے بیان نے ان کی جماعت کو مزید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔

واضح رہے کہ ممبئی حملوں سے متعلق نواز شریف کے حالیہ بیان نے پارٹی کو دھڑوں میں تقسیم کر دیا ہے کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والے رہنماؤں کا گروہ ہی الگ ہے جو اب مزید مسلم لیگ ن میں رہنا نہیں چاہتے۔ یہی وجہ ہےکہ مسلم لیگ ن اختلافات کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہے جس سے ممکنہ طور پر آئندہ الیکشن میں انہیں نقصان اُٹھانا پڑ سکتا ہے۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے:
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات